ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیٹ ایئر ویز بحران: بینکوں پر مالیا کا طنز،کہا مجھ سے پیسے لے کر مدد کر دو

جیٹ ایئر ویز بحران: بینکوں پر مالیا کا طنز،کہا مجھ سے پیسے لے کر مدد کر دو

Wed, 27 Mar 2019 11:40:52    S.O. News Service

نئی دہلی ، 27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بینکوں کا 9 ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگے شراب کاروباری وجے مالیا نے ٹویٹ کر مودی حکومت پر چار ٹویٹ کرکے طنز کسا ہے،ٹوئٹس میں مالیا نے کہاکہ میں ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ میں نے پی ایس یو بینکوں اور دیگر تمام قرض دہندگان کو ادا کرنے کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ کے سامنے ادائیگی کی پیشکش کی ہے،بینک میرے پیسے کیوں نہیں لیتے؟ یہ پیسے جیٹ ایئر ویز کو بچانے میں ان کی مدد کریں گے کچھ اور نہیں۔اس سے پہلے کئے گئے ایک اور ٹویٹ میں مالیا نے لکھا کہ میں نے کنگ فشر ایئر لائنس میں 4 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کمپنی اور اس کے عملے کو بچانے کے لئے کیا لیکن میری اس کوشش کو پہچانا نہیں گیا اور ہر ممکن طریقے سے میری تنقید کی گئی۔انہیں پی ایس یو بینکوں نے ہندوستان کی سب سے بہترین ایئر لائنز کو برباد کر دیا، جس کے پاس بہترین عملے اور کنیکٹوٹی تھی۔این ڈی اے کے دور میں یہ دہرا معیار ہے۔

وہیں مالیا نے دیگر ٹویٹ کیا کہ بی جے پی ترجمان نے پی ایم منموہن سنگھ کو لکھے گئے میرے خطوط کو پڑھ کر سنایا اور الزام لگایا کہ یو پی اے حکومت کے تحت پی ایس یو بینکوں نے کنگ فشر ایئر لائنس کی غلط طریقے سے حمایت کی تھی۔موجودہ وزیر اعظم کو ایسی ہی خط لکھنے پر میڈیا نے میری تیکھی تنقید کی،مجھے حیرت ہے کہ این ڈی اے حکومت کے تحت اب کیا بدل گیا ہے۔مالیا کا ایک اور ٹویٹ آیاکہ یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پی ایس یو بینکوں نے جیٹ ایئر ویز کی مدد کی ہے،اس سے کام، رابطے اور لوک۔ تینوں ہی بچے رہیں گے،کاش! ایسا ہی کنگ فشر کے لئے کیا جاتا۔

جیٹ ایئر ویز فی الحال بحران کا سامنا کر رہا ہے،لیز پر لئے گئے طیاروں کا کرایہ نہیں ادا کئے جانے کے سبب جیٹ ایرویز کے دو اور ہوائی جہاز پرواز نہیں بھر پائے۔اس طرح کمپنی کی کل 25 طیارے ابھی پرواز نہیں بھر پا رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ کو کمپنی نے یہ معلومات دی ہے۔کمپنی کے پاس کل 123 طیاروں کا بیڑا ہے،جس میں بوئنگ 737، بوئنگ 777، ایئربیس اے 330 اوراے ٹی آر۔طیارے بھی شامل ہیں۔کمپنی کے طیاروں کو زمین پر کھڑا کرنے کا یہ حکم سات فروری سے جاری ہے اور اب تک اس کل 25 طیارے کھڑے کر دیے گئے ہیں۔کمپنی اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کو مطلع کر رہی ہے،جبکہ سول ایوی ایشن کی وزارت اور ریگولیٹری ڈی جی سی اے نے اب تک اسے لے کر کوئی کارروائی نہیں کی ہے،ان طیاروں کے کھڑے ہونے سے کتنی پروازیں منسوخ ہوئی ہے، اس کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا ہے۔


Share: